ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیپیکا پڈوکون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

دیپیکا پڈوکون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دوسری بیٹی کے والدین بن گئے۔
دیپیکا پڈوکون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ  خبر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ۔

بالی ووڈ کی سپرسٹارنے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک نومولود کے پاؤں کی تصویر شیئر کی اور تاریخ بھی بتائی کہ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔

دیپیکا کی اس خبر کے بعد شوبز ستاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔

واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور جوڑے کی ایک بیٹی دعا بھی ہے۔