ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجھے ایک ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی:صبا قمر کا انکشاف

مجھے ایک ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی:صبا قمر کا انکشاف
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

 اداکارہ صبا قمر  متعدد کامیاب ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔

 صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چیریٹی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

 اداکارہ نے گفتگو کے دوران چند سال قبل فلمی ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

 صبا قمر نے کہا کہ مجھے ایک ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی، یہ میرے ڈراموں کا نہیں بلکہ اس فلم کا ساتھی اداکار تھا جس میں کچھ سال پہلے کام کیا تھا تاہم اب وہ شادی شدہ ہیں اس لیے میں ان کا نام ظاہر نہیں کروں گی ورنہ ان کی اہلیہ انہیں مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔

 اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے بھانجی سے اس کا ذکر کیا تو اس نے کہا کہ خالہ انہیں بھول جائیں اور زندگی میں آگے بڑھیں کیونکہ آپ لوگ شوٹنگ کررہے تھے، میں نے بھانجی کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے۔