ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرم ثابت ، بیٹی کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا !

 جرم ثابت ، بیٹی کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا !
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: شمالی چھاؤنی میں بیٹی کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج افضال احمد ثاقب نے جرم ثابت ہونے پر مجرم باپ برکت مسیح کو سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، جبکہ اسی مقدمے میں داماد یعقوب مسیح کو 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی

عدالتی ریکارڈ کے مطابق تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے 2025 میں اس کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔

دوران سماعت مدعیہ فوزیہ کی جانب سے حافظ اسرار الحق ایڈووکیٹ نے 13 گواہان کے بیانات قلمبند کرائے، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔