ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد انتقال کر گئے

شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے ہیں۔

شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال کے باعث دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شیخ احمد بن راشد پر اپنی رحمت نازل فرمائے، وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ احمد نظروں سے اوجھل ہو گئے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ہماری دعاؤں اور دلوں میں زندہ رہیں گے۔شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مرحوم کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے چچا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔