عابد چودھری: 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او ڈیفنس سی آصف فرید نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم راشد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم راشد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔