ویب ڈیسک : پاک ،سعودی عرب معاہدے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) نے 21 ستمبر (اتوار) کو یومِ تشکر منانے کا اعلان کردیا۔
جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک ،سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔
غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پاکستان کو ارض حرمین الشریفین کی سیکیورٹی سعادت کی بات ہے . انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت سمجھتی ہے کہ ’’بنیان المرصوص ‘‘کے بعد پاکستان کا بہترین تشخص اقوم عالم کے سامنے ابھرا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں ،دفاعی اداروں ، پارلیمان اور قوم کی بے مثال یکجہتی نے ہمیں یہ خوشی اور عظیم دن دیکھنا نصیب کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان اقوام عالم کی آنکھوں کا تارا بن گیا ہے،سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان بھی پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں، سعودی حکومت اور عوام کی محبت ہمارا اثاثہ ہے ۔
مصطفیٰ ملک نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، کہاکہ اُن کے مثبت کردار کی وجہ سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنے میں سمندر پار پاکستانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔