ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے انجینئرز کا تنخواہیں نہ بڑھانے پر احتجاج، فلائٹ آپریشن متاثر

پی آئی اے انجینئرز کا تنخواہیں نہ بڑھانے پر احتجاج، فلائٹ آپریشن متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :قومی ایئرلائن انجینئرز کے احتجاج کے باعث فلائٹ آپریشن معمول پر نہ آ سکا۔

پی آئی اے انجینئرز تنخواہیں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔

کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 300 تاخیر کا شکار ہے، اس بارے میں پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز اب 11 بجے روانہ ہوگی۔ انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز میں رسہ کشی سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن کئی دن سے متاثر ہو رہا ہے، قومی ایئرلائن کا کینیڈا کا فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے جبکہ لاہور سے پیرس کی پروازیں بھی تاحال معطل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔  اگست میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پی آئی اے و دیگر اداروں کی نجکاری آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یو اے ای کے بزنس لیڈرز نے ملاقات کی تھی جس میں معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری پر بریفنگ دی گئی تھی۔

 محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت میں بنیادی سرپلس، ایکسچینج ریٹ اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد بحال کیا ہے جب کہ 70ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہوئے۔

 انہوں نے کہا تھا کہ ریکوڈک سمیت کان کنی کے شعبے میں بڑے مواقع موجود ہیں، پی آئی اے و دیگر اداروں کی نجکاری آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا جب کہ صنعتی پالیسی اور ایکسپورٹ پروموشن پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، ٹیکس نیٹ کو خدمات، ہول سیل، ریٹیل اور زراعت تک بڑھایا جا رہا ہے۔