نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں، مریم نواز

 نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں، مریم نواز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس جس نے بھی نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایم ایس ایف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہو گی۔خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کی بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی ہے.پاکستان بھر میں ایم ایس ایف کے عہدیداروں کی لسٹ میں تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں میرے والد صاحب کو جیل میں رکھا گیا تو میری والدہ نے باہر قدم رکھا۔ میرے لئے بھی یہ راستہ آسان نہیں تھا، میں پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہوں. 200 کے قریب پیشیاں بھگت کے میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں۔ میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا۔

 سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج آپ ایٹمی طاقت ہیں اور جب تک پاکستان ہے ایٹمی طاقت رہے گا۔ کوئی ایک منصوبہ دیکھا دیں جو چیئرمین پی ٹی آئی شخص نے شروع کیا ہو.  مجھے خوشی ہے پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے۔پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی. نواز شریف کی حکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کو بالکل ختم کر دیا گیا۔نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97،98 پر رہا. نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا۔

 سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نہ میں انتقام پر یقین رکھتی ہوں نہ ہی نواز شریف۔ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کی بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی ہے ۔  نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں,امید سے یقین تک ،پاک سر زمین تک" مسلم لیگ ن" کا 21 اکتوبر کے لیے ایک ہی نعرہ ہو گا۔