آج دن بھر کے موسم کا احوال، مزید بارش کا امکان

Weather update, MET Office of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:آج شب  ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں  سرد رہے گا۔ تاہم بلوچستان، گلگت بلتستان اور  بالائی خیبر پختونخوا  میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی  بارش کا امکان ہے۔


 ہفتہ کے روزموسم کی   صورتحال

             ملک کے  بیشتر علاقوں میں جمعہ کی شب مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم  گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ،  خیبر پختونخوا،بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔


اسلام آباد

             اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔


خیبرپختونخوا

          صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد،  مردان،  نوشہرہ،کرک،  وزیرستان ،کوہاٹ ، بنوں اور لکی مروت میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری   کا امکان ہے۔


پنجاب

          صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری ،  گلیات ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال،  میانوالی،بھکر ،لیہ، سرگودھا ، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال،گجرات، ساہیوال، ملتان،  ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور بہاولنگر میں  چند مقا مات پر  گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔


بلوچستان

             صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  مطلع ابر آلود رہے گا ۔تاہم پنجگور، تربت، آواران، کیچ،خضدار،قلات، لسبیلہ ، خاران اور نصیر آباد میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


سندھ

        صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  مطلع ابر آلود رہے گا ۔  تاہم  قمبر شہداد کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، دادو،  جیکب آباد اورنوشہروفیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر،گلگت بلتستان

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر  گرج چمک کے ساتھ بارش  اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔