ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقام میں پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا؛ مصدق ملک

وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقام میں پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا؛ مصدق ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقام میں پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا۔  

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اوپر کافی ذمہ داریاں ہیں، ہماری وزارتوں میں لوگ فیلڈ میں کم جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کے کام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ہم نے جتنے پروگرام پیش کیئے ہیں ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں۔ 

مصدق ملک نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں چیئرمین کی ضرورت ہے جس کے لیئے انٹرویوز لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑا تھا، سیلاب  میں 70 فیصد کشتیاں 1122 کی تھی، سرکاری اداروں کی کشتیاں زیادہ موجود تھی۔ 

وزیر موسمیاتی تبدیلی کے مطابق وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقام میں پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا۔ انہوں نے  کہا کہ میں روزانہ میڈیا پر جاتا ہوں لیکن کوئی صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی پر سوال نہیں کرتا، ان کو بھی سیاست کا حصہ سمجھنا چاہیے۔ 

مصدق ملک نے کہا کہ 56 فیصد کاربن ایمیشن 3 ممالک پروڈیوس کرتے ہیں جو کوپ 30  میں نہیں آئے، جو ملک کاربن ایمیشن کر رہے ہیں وہی گرین فائننسنگ لے رہے ہیں۔ یہ نا انصافی ہم دنیا کے ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10ملک 85 فیصد گرین فائننسنگ لے رہے ہیں۔ 80 فیصد ممالک کے لیے 15 فیصد فاننسنگ رکھی گئی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پیکجنگ کو ریسائکل پلاسٹک کر دیا جائے تو اس کا برڈن عام آدمی پر آئے گا، یہ نا انصافی دنیا کے فورم پر اُٹھائی ہے۔