ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے مبشر توقیر شاہ کو ایم ڈی پی ٹی وی لگانے کی منظوری دے دی

الیکشن کمیشن نے مبشر توقیر شاہ کو ایم ڈی پی ٹی وی لگانے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک:  الیکشن کمیشن کی جانب سے سید مبشر توقیر شاہ کو ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے کا  مراسلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہو گیا۔

 الیکشن کمیشن نے مبشر توقیر شاہ کو ایم ڈی پی ٹی وی کی پوسٹ پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ مبشر توقیر شاہ کو  پاکستان ٹیلی ویژن کا مینیجنگ ڈائریکٹر بنانے کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے الیکشن کمیشن کی منظوری کے لئے گزشتہ ہفتے بھیجی گئی تھی۔ آج پیر کے روز الیکشن کمیشن نے اس تقرر کی منظوری دی۔

سید مبشر توقیر شاہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر ہیں ،مبشر توقیر شاہ وزارتِ اطلاعات میں تقرر کے منتظر تھے۔ مبشر توقیر شاہ پہلے بھی پی ٹی وی کے ایم ڈی کی پوسٹ پر تعینات رہ چکے ہیں۔ انہیں گزشتہ وفاقی حکومت نے  2 ستمبر 2022 کو  پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے منیجنگ ڈائریکٹر  کی پوسٹ سے ہٹادیا تھا۔ توقیر شاہ تحریک انصاف کی حکومت میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں پاکستان کے ایمبیسیڈر بھی بن گئے تھے۔ انہیں کچھ روز  کیلئےاین آئی ایچ میں یڈیشنل سیکرٹری انچارج بھی بنایا گیا تھا۔