ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتی محمد رفیع عثمانی کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا

 مفتی محمد رفیع عثمانی کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کو دارالعلوم کراچی کے احاطے میں ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

  مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی جو طویل علالت کے بعد جمعے کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے انہیں دارالعلوم کراچی کے احاطے میں ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔

اس سے قبل مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ مرحوم کے چھوٹے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، حافظ نعیم الرحمٰن، اورنگزیب فاروقی سمیت علمائے کرام، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کا گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال ہوا تھا۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور انتہائی نگہداشت میں تھے۔ مرحوم جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور وفاق المدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔