ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجکاری کمیشن بورڈ  کا پی آئی اے ڈیل پر اطمینان کا اظہار،ضروری منظوریاں دے دیں

نجکاری کمیشن بورڈ  کا پی آئی اے ڈیل پر اطمینان کا اظہار،ضروری منظوریاں دے دیں

نجکاری کمیشن بورڈ  کا پی آئی اے ڈیل پر اطمینان کا اظہار،ضروری منظوریاں دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:نجکاری کمیشن بورڈ  نے پی آئی اے ڈیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری منظوریاں دے دیں۔ریگولیٹری اور مالیاتی تقاضے مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان نجکاری کمیشن بورڈ  کے مطابق  چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس  میں پی آئی اے نجکاری ٹرانزیکشن کی فرسٹ کلوزنگ کے لئے درکار ضروری منظوریاں دے دی گئیں ،نجکاری کمیشن بورڈ نےپی آئی اے ڈیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں پی آئی اے نجکاری ٹرانزیکشن کی فرسٹ کلوزنگ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ نےضروری منظوریاں دے دیں ہیں۔ایس پی ایس اے معاہدے کی شرائط پوری کرنے پر بریفنگ دی گئی،ریگولیٹری اور مالیاتی تقاضے مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، حکومت کا شفاف اور مسابقتی نجکاری عمل جاری رکھنے کا عزم ہے،

  ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نجکاری پروگرام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، پی آئی اے نجکاری عمل معاشی اصلاحات میں معاون ثابت ہوگا۔