ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان کا آج سے آغاز

لاہور بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان کا آج سے آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز ہوگیا، پہلے روز سائیکالوجی، آوٹ لائن آف ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسسز کا پیپر لیا گیا،امتحان میں ایک لاکھ بانوےہزار امیدوار شرکت کریں گے،امتحان کیلئے 566 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
لاہور بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز ہوگیا۔پہلے روز سائیکالوجی، آوٹ لائن آف ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسسز کا پیپر لیا گیا۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں ایک لاکھ بانوےہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں۔امتحان کیلئے 566 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔54 حساس امتحانی سنٹرز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کیجارہی ہے۔تمام امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے۔

ڈیٹ شیٹ میں 26 سے 31 مئی تک عید کی چھٹیاں ہونگی۔انٹرپارٹ ٹو کا آخری پیپر 12 جون کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔انٹرپارٹ ون کے پیپرز کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا آخری پیپر 8 جولائی کو ہوگا۔ 10جولائی سے 18 اگست تک انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پریکٹیکل امتحان ہوگا۔