ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت نے آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی

وفاقی حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈ دیا جائے گا اور آپریشن بنیان مرصوص کے غازیان اور شہدا کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ پاک فوج کے غازیان، شہدا کو اعلی سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔آپریشن بنیان مرصوص کے دوران خدمات پاکستانی شہریوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی، جنرل عاصم منیر نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی، جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔وفاقی کابینہ کے مطابق آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے صدر مملکت سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟

فوج میں آرمی چیف فور اسٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے رینک میں ایک اسٹار کا اضافہ ہوجاتا ہے، یعنی فائیو اسٹار ہوجاتے ہیں۔فیلڈ مارشل فوج میں جنرل سے اوپرکا اعلیٰ اور سینئر ترین عہدہ ہے۔

حکومت کی جانب سے فیلڈ مارشل کا عہدہ غیر معمولی اور مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان میں ایوب خان واحد فیلڈ مارشل تھے۔ اب جنرل عاصم  منیر دوسرے فیلڈ مارشل بن چکے ہیں 

  جنرل عاصم منیر کو صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وفاقی وزرا سمیت افواج پاکستان کے افسروں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں