ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری؛ موسم گرما کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری ، تمام تعلیمی ادارے بند

یوم تکبیر سے یوم آزادی تک چھٹیاں

خوشخبری؛ موسم گرما کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری ، تمام تعلیمی ادارے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا ۔ سکول ایجوکیشن کے بعد ہائر ایجوکیشن نے بھی نوٹیفیکشن جاری کردیے ، یوم تکبیر سے یوم آزادی تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا 

سکول  ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ نے  موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکشن جار ی کردیا 

سکول ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے  28 مئی 2025 تا  14 اگست 2025 تک سکولوں  کو موسم گرما کی چھٹیاں دے دی گئیں ہیں ۔ اور اسی نوٹیفیکشن کے مطابق آفٹر نون سکولز21 مئی تا 15 اگست بند رہیں گے ۔ 

سکول ایجوکیشن کے دوسرے نوٹیفیکشن میں  سکولوں کے اوقات کار بھی جاری کیے گئے جس میں سوا سات سے ساڑھے گیارہ بجے تک  سکول  اوپن رہیں گے 

واضح رہے اس سے قبل  رانا سکندر حیات  وزیر  تعلیم نے  28 مئی  سے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور  اوقات کار  ساڑھے سات سے  گیارہ بجے تک کرنے کا اعلان کیا تھا 

ہائر ایجوکیشن نے بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا 

ہائر ایجوکیشن کے نوٹیفیکشن کے مطابق 28 مئی 2025 سے 14 اگست 2025 تک تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز میں موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی  اور 15 اگست سے دوبارہ تعلیمی سلسلہ جاری ہوگا 

جبکہ امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے