سٹی42: معرکہ حق میں کامیابی کے بعد سفارتی محاذ کا مشن،پاکستان اور چین کے اہم مذاکرات آج بیجنگ میں ہوں گے، قبل ازیں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکی بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیانچاو سے ملاقات کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دیگر اہم قومی مفادات پر چین کی مضبوط حمایت کو سراہا، ، چینی وزیر لیو جیانچاو نے کہا آہنی دوست ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور شراکت دار ی کو ہمیشہ ترجیح دی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے کے لیے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز چین پہنچے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی، پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔
افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی آج چین پہنچیں گے، چین روانگی سے پہلے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی۔