ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کی وفات پر اظہار افسوس

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کی وفات پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، ایرنی حکومت,  ایرانی عوام اور مرحومین کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ 

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیر اعظم چہباز شریف کا استقبال کیا ۔ ایرانی سفیر سے ملاقات میں وزیر اعظم نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔ انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ایرنی قیادت کی وفات کو سانحہ قرار دیا۔ 

وزیر اعظم نے ایرنی حکومت,  ایرانی عوام اور مرحومین کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادت کی المناک خبر سے گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔ ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ایک شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔ پاکستان نے آج ڈاکٹر رئیسی جیسا مخلص اور اعلی خصوصیات کا مالک بھائیوں جیسا دوست کھودیا. ان کی اپنی قوم کے ساتھ ساتھ پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کی مضبوطی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ صدر رئیسی کے دورہ پاکستان نے ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحومین  کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین! 

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کا مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا. ایرانی سفیر نے کہا کہ مرحوم صدر ڈاکٹر رئیسی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بہترین انسان اور ایران کا دوست سمجھتے تھے. مرحوم صدر رئیسی کیلئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے جذبات اور انکے الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی و فروغ کے ویژن کو جاری و ساری رکھا جائے گا. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اعزاز میں سفارتخانے کی  وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے.

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے، میں شہباز شریف کے ایرانی سفارت خانے میں اظہار ہمدردی اور یکجہتی کے لیے حاضر ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں,  اس مشکل وقت میں ہمدردی کے لیے میں تہہ دل سے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔