ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب : وی وی آئی پی پروٹوکول اسٹاف کیلئے مالی مراعات پیکج منظور

 پنجاب : وی وی آئی پی پروٹوکول اسٹاف کیلئے مالی مراعات پیکج منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں وی وی آئی پی پروٹوکول اسٹاف کیلئے مالی مراعات پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پیکج کے تحت اعلیٰ شخصیات کے پروٹوکول پر مامور عملے کے لیے خصوصی انسینٹو الاؤنس بھی منظور کیا گیا ہے۔

 اس فیصلے کے مطابق پروٹوکول کی ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو 150 فیصد اضافی الاؤنس دیا جائے گا، جبکہ پروٹوکول ڈائریکٹوریٹ کے عملے کو بھی بنیادی تنخواہ کے برابر ڈیڑھ گنا اضافی الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری کے بعد ڈی جی پروٹوکول کو ماہانہ 50 ہزار روپے اضافی ملیں گے جبکہ دیگر افسران کو 15 ہزار سے 30 ہزار روپے تک ماہانہ اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ اقدام وی وی آئی پی دوروں کے انتظامات کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس میں پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔