ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قومی ایرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ انسپکشن کے بعد طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا، طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ 

ترجمان  پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے. کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ائیر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں, بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا . 

ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں، ان کی ائیرپورٹ پر مسلسل دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔ 

ملک بھر کے کسی بھی ایرپورٹ پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب نہیں کیا گیا۔ پرندے ٹکرانے سے ہر سال ایرلاینز کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔  ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پرندے طیارے کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔  

لاہور ائیر پورٹ بالخصوص رن وے کے اطراف آبادی کا بے ہنگم پھیلاو اور شادی ہالوں کی وجہ سے طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سدباب کیلئے سنجیدہ اقدامات لئے جانے چاہیں ۔