وفاقی حکومت نے افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: Shahbaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا، شرپسندی سے باز نہ آنیوالوں کے خلاف کارروائی کیلئے سکیورٹی اداروں کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی اور قومی امور پر طویل اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے سربراہان بھی مشاورتی عمل کا حصہ بنے،سی سی پی او لاہور نے بھی شرکاکو تفصیلی بریفنگ دی،سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ شرکانے عمران خان سے متعلق دوٹوک پالیسی اپنانے کی رائے دیدی،شرکا نے رائے دی کہ حکومتی رٹ کی عملداری کیلئے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا،اجلاس میں عدلیہ کے کردار پر نظر ثانی کو بھی ناگزیر قرار دیا گیا،شرکا کا موقف تھا کہ عدلیہ کی جانب سے جو سہولت عمران خان کیلئے ہے وہ عام آدمی کو بھی ملنی چاہئے،قانون سب کیلئے برابر ہے تو عمران خان بالاتر کیوں ۔

اجلاس میں پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ،لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی پرتشدد کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیاکہ انتشار پھیلانے والے کارکن دیہاڑی پر بلائے گئے تھے،ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار افراد سے دوران تفتیش اہم انکشافات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔