کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا:گورنر پنجاب

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا:گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر پنجاب چودھری سرور سٹی 42 کے پروگرام میں سٹی ایٹ ٹین میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، نزلہ، زکام، بخار میں مبتلا شہری ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

سٹی ایٹ ٹین پروگرام میں گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں نماز 5 وقت با جماعت ہو، سعود ی عرب میں طواف جاری رہے، حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریض کے ساتھ کوئی بھی فرد نہ رکے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئےعوام کا کردار بھی بہت اہم ہے، ہمیں ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنا ہو گا۔

چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سکول اور کالج بند کیے تو لوگ بچوں کو لے کر مری اور شاپنگ کے لئے چلے گئے جبکہ حکومت نے فیصلہ نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے کیا تھا۔

 گورنر پنجاب کاکہناہے کہ پاکستانی قوم نے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی متحد ہو کر کورونا کے خلاف جنگ ضرو ر جیتیں گے۔

گورنر پنجاب نے کورونا وائرس کے خاتمے کاعزم کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، احتیاطی تدابیر پر ہرصورت عمل کیا جائے جبکہ مخیر حضرات سے ایک مہینے کا راشن سپانسرکیلئے رابطے کیے جارہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer