ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اخراجات 4 ارب تک پہنچ گئے، 200 فیصد سے زائد اضافہ

 بلوچستان: وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اخراجات 4 ارب تک پہنچ گئے، 200 فیصد سے زائد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: بلوچستان میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں رواں مالی سال 2025-26 کے دوران مختص بجٹ کے مقابلے میں خرچ کئی گنا بڑھ گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے آغاز پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اخراجات کے لیے ایک ارب 31 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم سال بھر کے دوران اخراجات ابتدائی بجٹ سے کہیں زیادہ بڑھ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مجموعی اخراجات تقریباً 4 ارب روپے تک جا پہنچے، جس کے نتیجے میں ابتدائی تخمینے کے مقابلے میں 2 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، جس پر مالی نظم و ضبط اور بجٹ مینجمنٹ کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے لیے 2 ارب 48 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو گزشتہ ابتدائی مختص رقم کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری اخراجات میں اس قدر اضافے کی وجوہات اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی صورت حال کا مکمل جائزہ لیا جا سکے گا۔