ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کا اطلاق شروع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کا اطلاق شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: شہر بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد جنرل بس اسٹینڈ پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ و میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور بس آپریٹرز و ٹرانسپورٹرز کو نئی کرایہ فہرستوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے بسوں اور مختلف اڈوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ مسافروں سے براہِ راست کرایوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں تاکہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ کی روک تھام کیلئے رات 12 بجے سے خصوصی چیکنگ مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کا انتباہ جاری کیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر کاشف جلیل کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی صورت زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔