زاہد چودھری: پنجاب میں نرسنگ کے شعبے کو اعلیٰ تعلیم کے نئے دور میں داخل کرنے کے لیے پہلا پی ایچ ڈی نرسنگ پروگرام منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ پروگرام یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ( یو ایچ ایس) کے زیر اہتمام شروع کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کی سپیشلٹی ایڈوائزری کمیٹی نے پروگرام کے نصاب کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پی ایچ ڈی نرسنگ کے پہلے بیچ کے لیے 20 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
داخلے کے لیے امیدواروں کو انٹری ٹیسٹ میں کم از کم 75 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوں گے۔ یو ایچ ایس کی جانب سے جولائی کے پہلے ہفتے میں داخلوں کا اشتہار جاری کیا جائے گا۔
وائس چانسلر یو ایچ ایس کے مطابق اس پروگرام کا مقصد صحت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نرسنگ ماہرین تیار کرنا ہے۔
پروفیسر احسن وحید نے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں نرسنگ فیکلٹی کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔