ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیشل ریکگنیشن سسٹم سے تنخواہوں کا ربط قائم کرنے کا فیصلہ: محکمہ تعلیم

فیشل ریکگنیشن سسٹم سے تنخواہوں کا ربط قائم کرنے کا فیصلہ: محکمہ تعلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری تعلیمی اداروں میں حاضری اور رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اساتذہ اور دیگر عملے کے لیے بائیومیٹرک نوعیت کے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے تحت رجسٹریشن اور روزانہ حاضری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق جون اور جولائی کے دوران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی چہرے کی شناخت کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کی جائے گی، جبکہ اگست سے تمام ملازمین کے لیے روزانہ ان اور آؤٹ حاضری درج کرنا لازمی ہوگا۔

محکمے نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن مکمل نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں روکی جا سکتی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق نیا حاضری نظام براہِ راست اے جی سندھ ٹریژری سے منسلک ہوگا تاکہ حاضری اور تنخواہوں کے عمل کو خودکار بنایا جا سکے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران دو سے زائد چھٹیاں اضافی تصور کی جائیں گی، جبکہ تاخیر سے آنے یا غیرحاضری کی صورت میں تنخواہ سے خودکار کٹوتی بھی کی جا سکے گی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وقت پر رجسٹریشن اور روزانہ حاضری یقینی بنائیں تاکہ تنخواہوں سے متعلق کسی دشواری سے بچا جا سکے۔