ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس حادثہ، ریلوےٹریک بحال کردیا گیا

جعفر ایکسپریس حادثہ، ریلوےٹریک بحال کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالجبار ابڑو :  کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے بعد منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ٹریک اپ اور ڈائون بحال کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق جعفر ایکسپریس کی 1 بوگی پٹری سے اترنے کا معاملہ، سکھر سے مددگار ٹیم مشینری کے ساتھ پھچنے کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے۔

سکھر  سے مشینری پہنچنے کے بعد متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لایا گیا، متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے بعد ٹریک کو ریلوے ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔

شکارپور آج منڈی پھاٹک کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکپریس کی 1 بوگی پٹڑی سے اتر گئی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے بعد منزل کی طرف روانہ کردیا ہے ، ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد ریلوے ٹریک کو ریلوے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

متاثرہ بوگی کے ویل جام ہو گئے تھے یا غیر متوازن ہونے کی وجہ سے پٹری سے اترے، ابتدائی تحقیقات مین حادثہ میں کسی قسم کی تخریب کاری یا شرپسندی کے شواہد نہیں ملے، ریلوے ٹریک کو بھی معمولی نقصان پہنچا، جسے فوری طور پر بحال کر دیا گیا۔