مون سون،معمول سے زیادہ بارشیں،2010جیسا سیلاب آنے کی پیشنگوئی ،ہائی الرٹ جاری   

Monsoon,Heavy rain,alert issued,City42
کیپشن: Heavy rain,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شدید بارشوں کی وجہ سے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں 2010 جیسی سیلابی صورتحال کی پیشنگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان نے ہنگامی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قومی اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

وزارت موسمیات تبدیلی کے مطابق مون سون بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر سمیت مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ،پاکستان میں کم از کم اگست 2022 تک مون سون کی بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، مون سون کے آغاز نے پہلے ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیدا کی ہے ۔

رواں موسم برسات میں ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا مجموعی رجحان رہے گا۔ جغرافیائی طور پر اس دوران ہمالیہ کے دامن، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے وسطی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی بہت زیادہ امکان ہے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

شہری علاقوں کو بھی ممکنہ طور پر طوفانی بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا واضح خطرہ ہے۔