ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظار کی گھڑیاں ختم،اساتذہ کے تبادلوں سےمتعلق اہم خبر

انتظار کی گھڑیاں ختم،اساتذہ کے تبادلوں سےمتعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن نےتبادلوں کے لئےموصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق شروع کردی،تبادلوں میں کسی بھی قسم کی غلطی کےامکان ختم کرنےکیلئےاتھارٹی آفس میں اساتذہ کوبلا کران کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  سکول ایجوکیشن کوتبادلوں کے لئےآن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کے لئےاساتذہ کا آئی ڈی کارڈ نمبر،نکاح نامہ، ڈومیسائل ،معذوری،اسامی،اپوائٹمنٹ لیٹر،پےسلپ،ترقی کے آرڈر اورجوائنگ لیٹر کی تصدیق کی جائےگی،تصدیق اساتذہ کواتھارٹی آفس میں بلوا کر کرائی جائےگی،دستاویزات کی تصدیق دیئےگئےٹائم فریم کے مطابق کی جائے گی۔

ڈی پی آئی سکینڈری کےمطابق دستاویزات کی تصدیق صرف تبادلوں کے لئےدرخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ کی جائےگی،اتھارٹی آفس میں اساتذہ کےدستاویزات کی تصدیق کےوقت کورونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جائےگا،تصدیق کے بعد تمام سی ای اوز محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ کریں گے،دستاویزات میں غلطی کی صورت میں متعلقہ سی او اوز ذمہ دار ہونگے۔

دوسری جانب سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی صوبہ بھر کے سی ای اوز سے آن لائن میٹنگ کی ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی سربراہی میں ہونیوالی میٹنگ میں سی ای اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں ناقص کارکردگی پر ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ پانچ اضلاع کے سی ای اوز کو بہترین کارکردگی پر سراہا گیا۔

بہترین کارکردگی پر پانچ اضلاع چکوال ، فیصل آباد ، بہاولنگر ،ملتان اور اٹک کی کارکردگی کو سراہا گیا،ضلع لاہور کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔میٹنگ میں سیکرٹری ایجوکیشن سائرہ اسلم نے ڈویلپمنٹ بجٹ خرچ نہ کرنے ، انسداد ڈینگی مہم نہ چلانے اور اساتذہ کا ڈیٹا کی تصدیق نہ ہونے پر متعدد سی ای اوز سے وضاحت طلب کی اور سی ای او کو تیس جون تک تمام کتابیں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ سی ای اوز کو پی ایم پورٹل پر درج شکایات کو حل کرنے کی ہدایات کیساتھ تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز پبلک ڈی لنگ کو بہتر بنانے کا بھی کہا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer