ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر طیاروں کی دستیابی میں کمی اور دیگر فنی مسائل کے باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ ان وجوہات کے سبب لاہور آنے اور جانے والی 6 پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ متعدد پروازیں 10 سے زائد گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

لاہور سے شارجہ جانے والی ایئرربلیو کی پرواز پی اے 412 منسوخ,شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 413 منسوخ,مشہد سے لاہور آنے والی پرواز ایچ ایچ 7207 منسوخ,لاہور سے مشہد جانیوالی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایچ ایچ 7208 منسوخ,کراچی سے لاہور آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 846 منسوخ,لاہور سے کراچی جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 847منسوخ کردی گئی.

جدہ سےلاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 پندرہ گھنٹے تاخیر کا شکار,لاہور جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 589 سولہ گھنٹے تاخیر کا شکار,ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار,لاہور سے کراچی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 401 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار,کراچی سے لاہور آنیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 402 پانچ گھنٹے 50منٹ تاخیر کا شکار  ہوئیں۔

لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز پی اے 405 چار گھنٹے 15منٹ تاخیر کا شکار،کوالالمپور سے لاہور آنیوالی باتیک ایئرکی پرواز او ڈی 131 تین گھنٹے تاخیر کا شکار،لاہور سے بحرین جانے والی پرواز نائن پی 530 ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہو ئیں۔