سٹی42: تھانہ ریس کورس کی حدود میں واقع لینڈ مارک پلازہ میں بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے پارکنگ سٹیڈ ملازمین اور دکانداروں کو سرِ عام تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
عینی شاہدین اور درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے دیگر دکانداروں کو بھی ہراساں کیا، جبکہ تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع اور فوٹیج فراہم کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔