ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے کی مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری

پی ڈی ایم اے کی مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے مون سون فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔

فیکٹ شیٹ میں دریاؤں،بیراج،ڈیمز میں پانی کی سطح بارے ا عدادو شمار شامل ہیں،مون سون بارشوں سے نقصانات بارے اعدادوشمار بھی فیکٹ شیٹ میں شامل ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے کسی بھی شہر میں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی،رواں سال بارشوں سے135 شہری جاں بحق ،156گھر متاثر ،479شہری زخمی ہوئے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے   رپورٹ  کے مطابق  زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں ،آسمانی بجلی گرنے ،کرنٹ لگنے ،دریاؤں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے بھی اموات رپورٹ ہو ئی۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے پیشِ نظر سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت جاری  ہے۔
عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا،پنجاب کے بیشتر دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،منگلا ڈیم میں 49 فیصد جبکہ تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود ہے،پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے،تربیلا چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں،لاہور، سیالکوٹ ،گوجرانولہ میں مون سون بارشوں سےاربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی واسا و انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب  عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ دریاؤں نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا ،شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،مخدوش و بوسیدہ مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔