ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن ویمن پولیس سٹیشن، ون انفو موبائل ایپلیکیشن کا باقاعدہ افتتاح

آن لائن ویمن پولیس سٹیشن، ون انفو موبائل ایپلیکیشن کا باقاعدہ افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی:داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ،محسن نقوی نے آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن ،ون انفو موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کیا،محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور ٹیم کے نئے اقدامات کو سراہا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال پر شہر کی مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی کی خواتین اور کمزور طبقات کی فوری مدد کیلئےآن لائن پلیٹ فارمز مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔

 ‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی گئی کہ ایپ سے ایمرجنسی شکایات درج کرائی جاسکیں گی، ایپ اور آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہمارے عزم کے عکاس ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی،وزیر داخلہ نے سیف سٹی کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس سے خطاب میں کہا سیف سٹی پراجیکٹ نے جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس میں اہم کردار ادا کیا ، سرویلنس کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی سے لیس کیا جائے، اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کیلئے سیف سٹی منصوبے کو ماڈل کے طور پر اپنایا جائیگا۔

وزیر داخلہ نےسیف سٹی اسلام آباد کو دیگر صوبوں کے سیف سٹییز سے منسلک کرنے پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے مزید کہا تمام سیف سٹیز کو آپس میں جوڑنے سے ڈیٹا شیئرنگ میں بہتری آئے گی، وزیر داخلہ نے سیف سٹی سٹاف کی کارکردگی کو سراہا، مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نےسیف سٹی میں تعینات عملے کو عوامی خدمت کو اولین ترجیح دینے کی تلقین کی،آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو سیف سٹی پر تفصیلی بریفنگ دی ‎۔