بارش زحمت بن گئی، حادثات میں بچوں سمیت 20افراد  جاں بحق   

twenty persons died in rain-related accidents in Pakistan, City42, Twin Cities, Lahore, electrocution,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 4 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جڑاوں شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ جہاں امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب دریائے جہلم اورچناب میں اونچے درجے کے سیلاب پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا گیا۔

 جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13افراد جاں بحق ہوگئے، پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب زیرتعمیرانڈرپاس کے قریب دیوارگرگئی، حادثے میں 12 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیوحکام نے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 محمدی ٹائون میں گھر کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 11 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق گرنے والی دیوار زیر تعمیر انڈر پاس کی ہے، مزدور منصوبے پر کام کررہے تھے، جاں بحق ہونے والے مزدور اپنے خیموں میں سو رہے تھے کہ شدید بارش کے دوران صبح سویرے قریبی دیوار خیموں پر آگری۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جاں ایک زخمی بھی دم توڑ گیا۔

 لاہور میں کرنٹ لگنےسے2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ کے علاقے میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس اے میں  2بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، بچوں کوپانی میں نہاتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگا، جن کی شناخت 10سالہ سیف اللہ اور 12 سالہ زبیر رفاقت کے ناموں سے ہوئی۔