ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمارا فی الوقت اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں، بیرسٹر گوہر خان

ہمارا فی الوقت اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں، بیرسٹر گوہر خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم بلکل واضح  ہیں اگر کوئی بیک ڈور رابطہ ہوتا ہے تو ہم نہیں چھپائیں گے۔ہمارا فی الوقت اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں، بانی سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔کے پی کےمیں پی ٹی آئی کی حکومت پر الزامات نہیں لگنے چاہئیں۔کے پی  کے حکومت کو بھی ایسے کام نہیں کرنے چاہیئے جن پر الزامات لگ جائیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے ڈی ایچ اے ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ بانی سے تین بہنوں نے ملنا ہے باقی لوگ یہاں اظہار یکجہتی کیلئے آتے ہیں۔کے پی کےمیں پی ٹی آئی کی حکومت پر الزامات نہیں لگنے چاہیئے۔کے پی  کےحکومت کو بھی ایسے کام نہیں کرنے چاہیئے جن پر الزامات لگ جائیں۔جو الزامات لگاتے ہیں ان سے گزارش ہے ثبوت بھی لائیں۔انہوں نے کہا17 جنوری 2025 کو القادر میں سزا ہوئی ایک سال سے اپیل نہیں لگ رہی،ایک سال سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ابھی تک ضمانت نہیں ملی۔عدلیہ سے درخواست ہے لوگوں کو انصاف انکی دہلیز پر ملنا چاہیے۔جب انصاف کے دروازے بند ہو جاتے ہیں تو لوگ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں۔انصاف کی عدم فراہمی پر لوگ لنچنگ اور وار لاڈ کی طرف جاتے ہیں۔آپ کب تک سپرمین اور ونڈر بوائز کے انتظار میں رہیں گے۔عدلیہ خدا کیلئے بانی پی ٹی آئی ہے کیسز سنیں اور انصاف کریں۔بشری بی بی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اسکو کیوں سزا دی گئی۔
  چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چئیرمین ہم بلکل واضح ہیں اگر کوئی بیک ڈور رابطہ ہوتا ہے تو ہم نہیں چھپائیں گے۔ہمارا فی الوقت اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔علامہ راجہ ناصر اور محمود خان اچکزئی پر اب بڑی ذمہ داری ہے۔گریبانوں سے ہاتھ نکالنا ہوگا گریبانوں میں ہاتھ ڈال کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ہم سب کو اپنی انا ختم کرنی ہوگی۔ہم سمجھتے ہیں اچکزئی صاحب موثر کردار ادا کرینگے۔میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر عوام میں بات نہیں کرتا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کچھ اسطرح کی باتیں ہوئیں میں نے اجلاس کو موخر کردیا۔مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بہتر ہے صلح صفائی ہو۔پی ٹی آئی پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔جب بھی ملک کی بات آئی ہم نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔
یرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈرز کے نوٹفکیشن کو اچھا اقدام سمجھتا ہوں۔یہ نوٹفکیشنز ایوان اور جمہوریت کیلئے اچھے ہیں۔دونوں اپوزیشن لیڈرز نے کل اپنی تقاریر میں اچھے پیغامات دئیے۔حکومت اگر ایک ہاتھ سے ہاتھ ملائے دوسرے ہاتھ سے مکا مارے گی تو حالات بہتر نہیں ہونگے۔ہم نے حکومت کو کہا دونوں ہاتھ ملائیں تو بات بنے گی۔حکومت مکے مارے گی تو لوگ پھر احتجاج ہی کرے گی۔8 فروری ہمارا سمبالک ڈے ہے اس دن ہمارا مینڈیٹ چوری ہوگیا تھا۔ہم 8 فروری کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔ہماری اپیل ہے لوگ شٹر ڈاون کریں اور پہیہ جام کریں۔پی ٹی آئی کا وجود نظر آرہا ہے بانی کو کسی نشان  کی ضرورت نہیں۔پی ٹی آئی کا کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہوا ہے ایک اسٹے کی وجہ سے التواء میں ہے۔میاں نواز شریف اپنی پارٹی کے سربراہ ہیں نوٹفکیشن پر اگر کوئی مشاورت ہوئی ہوگی تو یہ انکا معاملہ ہے۔میں اسپیکر کا مشکور ہوں انہوں نے یہ نوٹفکیشن کردیا۔میں نہیں سمجھتا اپوزیشن لیڈر کے نوٹفکیشن میں کسی اور کا کوئی کردار ہے۔
ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے دوبارہ ملاقات کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ مصروف ہیں۔