ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ:  نجی پلازہ میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

کوئٹہ:  نجی پلازہ میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کوئٹہ کے مصروف علاقے پرنس روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ابھی تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت زیادہ ہے، اس لیے قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث امدادی ٹیموں کو کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں موجود تھیں، جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں ہی معروف شاپنگ سنٹر حلیم پلازہ میں بھی آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حلیم پلازہ میں صبح تقریباً 4 بجے کے قریب آگ لگی، جس پر فائر بریگیڈ اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں بروقت پہنچ کر کارروائی کر رہی ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں مصروف ہیں اور پلازے میں موجود 12 افراد کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ خوش قسمتی سے ابھی تک اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے قریب نہ جائیں اور امدادی ٹیموں کو کام کرنے کی مکمل سہولت فراہم کریں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ یا حفاظتی انتظامات کی کمی کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔