بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری سے سردی  کی شدت میں اضافہ

بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش  کے بعد سردی کی شدت  میں اضافہ ہوگیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش  اور برف باری کے بعد سردی کی شدت  میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی گہری دھند کی لیپٹ میں ہے جس سے فلائٹ شیڈول متاثر ہورہا ہے، اسلام آباد کےلیے تین بین الاقوامی پروازیں کراچی اور لاہور میں اتار لی گئیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران خیبر پختونخوا ،پنجاب ،اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھندکی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب وسطی پنجاب میں دھند کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو رات بند کیے جانے کے بعد کھول دیا گیا۔

مزید پڑھیں:کوٹ لکھپت جیل میں تین قیدیوں کی ایک ہی دن موت