(فاران یامین)کوٹ لکھپت میں قیدتین قیدی ایک ہی دن میں جاں بحق۔تینوں کی موت علالت کے باعث ہوئی،تینوں جیل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
کوٹ لکھپت جیل میں جاں بحق ہونے والے قیدیوں میں 24 سالہ نوید احمد، 36 سالہ غلام رسول اور چالیس سالہ عدنان شامل ہیں، پولیس کی جانب سے تینوں قیدیوں کی موت کی وجہ بیماری بتائی گئی ہے۔ تینوں قیدی جیل ہسپتال میں زیرعلاج تھے، تینوں کی ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔