ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں نواز شریف کو وطن واپس لانے کی تیاریاں

 میاں نواز شریف کو وطن واپس لانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا معاملہ، وزیراعظم نے نوازشریف کی ضمانت کینسل کروانے کے لئے ہدایات جاری کردیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے پنجاب حکومت نے تیاری شروع کر دی ہیں، وزیراعظم کی جانب سے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ نامکمل رپورٹس اور سابق وزیراعظم کی لندن میں ہوٹلنگ کو بنیاد بنایا کر کیس عدالت میں لیجایا جائے اور انہیں واپس لانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے-

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جو میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گئیں ہیں انہیں حکومت نے نامکمل قرار دیکر ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے اور جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹس پر بھی کئی اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے محکمہ صحت اور داخلہ معاملے پر مکمل ہوم ورک کرکے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات دی ہیں -

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔