ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں13 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟

رمضان المبارک میں13 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیئے 13 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے 38 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے۔

  دوسری جانب وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 39 ارب روپے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی۔

  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی منظوری دے دی گئی۔

  وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ای سی سی میں سمری پیش کی جس میں پیکیج کےتحت مستحق خاندانوں میں فی کس 13 ہزار تقسیم ہوں گے۔

  رمضان کےپہلے ہفتے کےدوران مستحقین کو رقوم منتقل کی جائیں گی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔

  وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کاحجم 29ارب روپے اس سال بجٹ سے فراہم کیے جائیں گے۔

  وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 10 ارب روپے پہلے سے موجود ہیں۔

  وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔