بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کی ایچ ای سی میں بھاری تنخواہ پر تعیناتی

بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کی ایچ ای سی میں بھاری تنخواہ پر تعیناتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (اکمل سومرو) وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کی 8 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں تقرری کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر   ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کورآرڈینٹر  تعینات کیا گیا، ان کی تنخواہ ساڑھے8 لاکھ روپے ماہانہ رکھی گئی ہے، ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ورلڈ بنک کا فنڈڈ پروگرام ہے، مریم ریاض وٹو ورلڈ بینک، یونیسکو، یونائیٹڈ نیشن میں مختلف پراجیکٹس پر پہلے بھی کام کر چکی ہیں۔

ترجمان ایچ ای سی عائشہ اکرام کا کہنا ہے کہ مریم ریاض وٹو کی تعیناتی ان کی قابلیت کی بنا پر کی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے لئے کمیشن کے ارکان کو کیس سرکولیٹ کر کے بھی منظوری نہیں لی گئی اور براہ راست سلیکشن کا طریقہ کار اپنا کر تعیناتی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مریم ریاض وٹو اس سے قبل وزارت تعلیم متحدہ عرب امارات میں ایڈوائزر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں، گزشتہ ہفتے مریم ریاض وٹو نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالا۔

Sughra Afzal

Content Writer