ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کورس مکمل کرنیوالےجوڈیشل افسران کی اختتامی تقریب

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کورس مکمل کرنیوالےجوڈیشل افسران کی اختتامی تقریب
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کے لیے منعقدہ چھ روزہ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب  میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اختتامی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس جواد حسن بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور تربیتی پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد ارم ایاز، کے ساتھ ساتھ  کورس مکمل کرنے والے سول ججز، سینئر سول ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز  نے بھی  شرکت کی۔ اس موقع پر معروف تاجر رضا جعفر کی سربراہی میں ایک غیر ملکی وفد بھی موجود تھا جس نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے تربیتی معیار اور نصاب کو سراہا۔
،جسٹس جواد حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیتی کورسز کا بنیادی مقصد جوڈیشل افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انہیں جدید قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں تیزی سے بدلتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر جدید تربیت وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔
،تقریب میں بتایا گیا کہ تربیتی کورس کے دوران جوڈیشل افسران کو فرانزک بصیرت، میڈیکو لیگل امور، پوسٹ مارٹم، اسلحہ و گولہ بارود کے تصورات، سائبر کرائمز، جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور قانونی فیصلہ سازی میں اس کے عملی استعمال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تربیت دی گئی۔مہمانِ خصوصی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام جوڈیشل افسران کی پیشہ ورانہ نشوونما اور انصاف کی بہتر فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تربیت ہی مضبوط عدالتی نظام کی بنیاد ہے۔
،اختتام پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کے ہمراہ کورس مکمل کرنے والے جوڈیشل افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے مہمانِ خصوصی جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کو اعزازی سووینئر بھی پیش کیے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer