ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش و برفباری کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارش و برفباری کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور  برفباری کا امکان ہے۔
  لاہور میں سردی میں اضافہ کے ساتھ فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

لاہور میں خشک موسم کے باعث فضائی معیار خراب ہو گیا ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) تشویشناک سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں مجموعی آلودگی کی شرح 484 تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں سول سیکرٹریٹ: 941,جوہر ٹاؤن: 696,کینٹ: 263,عسکری ٹین: 221,اقبال ٹاؤن: 186,گلبرگ ٹو: 161,ڈی ایچ اے فیز فائیو: 142,برکی روڈ: 192,بیدیاں روڈ: 112  آلودگی کی شرحریکارڈ  ریکارڈ  کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سرد اور خشک موسم، ٹریفک کا دباؤ، صنعتی دھواں اور فصلوں کی باقیات جلانے جیسے عوامل فضائی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں اور مریض افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد مطلع ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات نے آج شام کے اوقات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جڑواں شہروں سمیت مری، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں آج اور کل برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں دن بھر 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش اور ممکنہ برفباری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر بالائی علاقوں کا سفر کرنے والے افراد موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے۔ چاغی، تفتان، کچاو اور سیندک میں بارش ہوئی، جبکہ نوکنڈی اور برابچاہ میں بھی مختلف مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دالبندین شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی ہلکی پھلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے، جبکہ کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بلوچستان میں مزید موسم سرما کی بارشوں کا امکان ہے۔