محکمہ موسمیات نے موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

جمعرات   کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 
 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اور خطۂ پوٹھوہار میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، اس کے علاوہ بہا ولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند  اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار میں بعض مقامات پرکہرا پڑنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں کوئٹہ،ژوب،چمن اورپشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام یا رات میں سکھر ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ،دادو اور گردونواح میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ  جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔