ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بڑا بیان آگیا

 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بڑا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری مکمل نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن کوئی راستہ نکال لیتا ہے تو تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوں گی، پرویز الہٰی کے بیان سے نہیں لگ رہا وہ اور عمران خان ایک پیج پر ہیں۔

ٹی وی انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے تو ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، الیکشن کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے معاملات کو دیکھنا ہے، الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، گزشتہ حکومت میں تباہی ہوئی ہم اس کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، ہمارے پاس کوئی جادو نہیں کہ ایکدم سے ہر چیز کو ٹھیک کر دیں، معیشت کی بہتری کےلئے دن رات کام کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ٹو تھرڈ میجورٹی لیکر پنجاب حاصل کرسکتے ہیں، الیکشن کب ہونا ہے، یہ فیصلہ الیکشن کمشنر نے کرنا ہے، اگر الیکشن کمیشن مردم شماری مکمل کرلے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، میری ذارتی رائے میں مردم شماری مکمل نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوسکتے، پچھلی مردم شماری کے حوالے سے سندھ، بلوچستان نے بڑے سیریس تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس حوالے سے سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، اگر عدالت اجازت یا الیکشن کمیشن کوئی راستہ نکال لیتا ہے تو تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کےلئے تیار ہوں گی۔