ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدرات پیر کی دو پہر ہوگا جس کا ایجنڈا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ محنت و انسانی وسائل کے حوالے سے سوالات دریافت کئے جائیں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حالات، مہنگائی اور اپوزیشن کیخلاف درج مقدمات پر ایوان میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے سپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری کر دے گئے ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سپیکر کی جانب سے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر جیل حکام کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔