ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے

آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ ریٹنگ کے فیصلے پر اپیل دائر کی تھی جس پر آئی سی سی اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ کی منسوخی کا فیصلہ سنایا۔

آسٹریلیا کے خلاف 4 جون کو ہونے والے ون ڈے میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تھا اور پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا تاہم اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا۔

آئی سی سی پینل کے مطابق پچ پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ اسپن نظر نہیں آیا لہٰذا قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کا اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ نہیں ہے۔

Ansa Awais

Content Writer