ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کاپاکستان میں شاندار استقبال

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کاپاکستان میں شاندار استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ  وانگ ای تین دن کے  دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ راولپنڈی کے چکلالہ میں نور خان ائیربیس پر وزیر خارجہ ور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کا استقبال کیا۔ 
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران اسلام آباد میں کئی بہت اہم میٹنگز کرین گے۔

 نور خان ایئربیس پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کا پرتپاک استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے سینئیر حکام وزیرخارجہ کے ساتھ مہمان وزیر خارجہ کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

نور خان ایئربیس پر  پاکستان کے روایتی لباسوں میں ملبوس سکول کے  بچوں نے بھی  بیجنگ سے آئے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وانگ ای کے اس دورے کے دوران اسلام آباد میں چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ منعقد ہوگا، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دعوت پر وانگ ای شریک ہوں گے۔

چینی وزیر خارجہ اس سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، جس کی مشترکہ صدارت وانگ ای اور اسحاق ڈار کریں گے۔

یہ اعلیٰ سطحی اجلاس پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عملی شراکت داری کو نئی جہت دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔