ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے فاروق ستار کا اہم قدم

 کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے فاروق ستار کا اہم قدم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ 245 سے امیدوار فاروق ستار نے اعلان کیاہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جاکر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پورے حلقے کا دورہ کیا، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کامیاب ہوکر حلقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی ہے ،انشاء اللّٰہ اسے دور کریں گے۔

سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 245 کے عوام کا ووٹ اور ان کی حمایت کراچی کی قسمت پر لگے تالے کو کھولے گا، کراچی کیلئے انشاء اللّٰہ وفاق سے پورا حق لینا ہے، ہم 4 ہزار ارب روپے دیتے ہیں ہمیں بھی اب 40 ارب کی خیرات نہیں چاہیے۔

دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں 90 ہزار پر حلقہ بنایا تو اپنے علاقوں میں 25 سے 30 ہزار پر بنایا گیا ، یہ انتخابات سے پہلے کی گئی دھاندلی ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بولے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دست بردار کردیا ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو کیسی سروس دے رہی ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer