ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا میں شدت، سکولوں سے متعلق اہم حکم جاری

class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 18 سال یا اس سے زائد عمر طلباء کی ویکسنیشن لازمی قرار دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 18 سال یا اس سے زائد عمر طلباء کی ویکسنیشن لازمی قرار دیتے ہوئے  سرکاری ونجی سکولز سے طلباء کا ڈیٹا مانگ لیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے  ہدایت کی ہے کہ متعلقہ طلباء کی فی الفور ویکسنیشن کروائی جائے جبکہ  18 سال یا اس سے زائد عمر طلباء کا ڈیٹا فی الفور فراہم کیا جائے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا متعلقہ طلباء کی 24 گھنٹوں میں ویکسنیشن کرانے کا حکم دیا ہےاحکامات نہ ماننے والے سکولوں کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد متعلقہ سکولوں کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔
  واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8  ریکارڈکی گئی، گزشتہ  24گھنٹوں  کےدوران   شہرمیں کورونا سے9 افراد انتقال کرگئے  جبکہ  شہر میں کورونا کے411نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔